ذخیرہ اندوز پٹرول پمپ مالکان باز آجائیں ورنہ لائسنس منسوخ، وزیر پٹرولیم

February 09, 2023

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پیٹرول پمپ مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ رک جائیں اور اگر وہ ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ جاری رکھیں گے تو ان کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے،کوئی شک نہیں کچھ لوگ ہمیشہ کی طرح ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، انہیں سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔وزیر پٹرولیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کمپنیوں کے پاس اس وقت پاکستان میں 20 دنوں کا پٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے۔