عوام کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے، بابر موسیٰ خیل

February 09, 2023

کوئٹہ (خ ن)قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل کا اپنے حلقہ موسی خیل کا دورہ کیا ہے اپنی رہائش گاہ پہ عوام سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اس موقع پر مسائل کے حل کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ سردار بابر خان موسی خیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کی دہلیز تک سہو لیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات اُٹھا ئے جائیں گے ۔