پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں کی کینٹینز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

February 09, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نےملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں تعلیمی اداروں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، اس دوران ایکسپائری مشروبات کی فروخت، خوراک میں ممنوعہ اجزاکی ملاوٹ، صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کیے گئے جب کہ113 لیٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 20 کلو ملاوٹی کھویا، 10 لیٹر ناقص آئل تلف کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملتان میں سٹی کالج شاہ رکن عالم کی کینٹین کو ایکسپائرڈسافٹ ڈرنکس فروخت کرنے پر 30 ہزار، این ایف سی یونیورسٹی مین کیفے ٹیریا اور بوسن روڈ پر پنجاب کالج کی کنٹین کو خوراک کی تیاری میں کھلے اور ممنوعہ اجزاکی ملاوٹ کرنے، کچن ایریا میں گندگی ہونے، غیر معیاری ڈرنکس کی فروخت پر 10، 10 ہزار روپے، اسلم کالونی گلی نمبر 14 میں سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر 25 ہزار، سیداں والا بائی پاس پر ملک شاپ کو قلفی کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار ، میاں چنوں اور لاہور موڑ خانیوال میں پنجاب کالجز کی کنٹینز کو پابندی کے باوجود کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت، غیر معیاری سموسے تیار کرنے، آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے اور کھلے مصالحہ جات استعمال کرنے پر 35 ہزار روپے، وہاڑی بازار بوریوالا میں فاسٹ فوڈپوائنٹس کو خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے، ٹوٹے فریزر میں خام اشیاکی سٹوریج ہونے پر 8000، سیفن روڈ نزد پوسٹ آفس میلسی میں کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد مشروبات بیچنے پر 12 ہزار، لودھراں میں سپر چوک پر 3 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری مشروبات کی موجودگی پر 12 ہزار جب کہ جامعہ زکریاسب کیمپس لودھراں کی کنٹین کو خوراک میں چائنہ نمک، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔