نشتر ہسپتال کی سکیورٹی سخت، چاروں اطراف خاردار تار لگانے کا فیصلہ

February 09, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں سکیورٹی خدشات برقرار،ہسپتال انتظامیہ نے سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات دے دیں، اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نشتر انتظامیہ نے ہسپتال کے چاروں اطراف خار دار تاریں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نشتر میں داخل ہونے والے تمام راستوںپر اضافی سکیورٹی گارڈز تعینات کیے جانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہے، اسی طرح ہسپتال کے ساتھ ہاسٹلز میں بھی سکیورٹی کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ ہاسٹلز میں آنے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور بغیرشناخت کے غیر متعلقہ افراد کو ہاسٹلز میں آنے کی اجازت نہیںدی جائے گی جب کہ نشتر ہسپتال کے مختلف مقامات پر نئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔