• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانیوالے 9افرادگرفتار ،گرفتار افراد کا ایئر پورٹ پر شور شرابہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک جانے والے 9افراد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد کا ایئر پورٹ پر شور شرابہ وڈیو بناتے رہے ،ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔ پی آئی اے کی پرواز PK-939ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر جدہ جارہی تھی کہ دوران چیکنگ و جانچ پڑتال ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے 9افراد محمد اقبال ،فیض مائی ،ظہوراں مائی ،سلمہ بی بی ،مغیث راجہ ،علیشبہ بی بی ،علیزہ امیر ، اسد محمد اور موسی محمد کو گرفتار کرلیا گرفتار افراد کی جانب سے ایئر پورٹ پر شور شرابہ کیا اور امیگریشن سٹاف کی وڈیو بناتے رہے ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کی لو پروفائل تھی جن کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
ملتان سے مزید