• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈیوں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی

ملتان( سٹاف رپورٹر) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملتان اظہر کمبوہ نے کہا کہ دونوں منڈیوں کو ماڈل بنانا مشن ہے،منڈیوں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا ہے۔منڈیوں میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور بھاری جرمانے ہو رہے ہیں آڑھتیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہے ہیں عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ پرائس کنٹرول ایکٹیوٹیز میں مزید تیزی لائی جائےگی خصوصی طور پر ٹماٹر سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے اشیا کی فروخت میں گراں فروشی، ناجائز منافع خوری یا مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید