ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، خاتون کے قتل اور زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق صدر جلالپور پولیس نے خاتون کو گلا دباکر قتل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ چہلیک پولیس نے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سال کے بچہ جاں بحق ہونے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ، نیوملتان پولیس نے شہری سے نوسربازی سے لاکھوں روپے فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے دوران ڈیوٹی لیڈی سکوٹی سکواڈ سے بدتمیزی اور مارپیٹ کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے شہری سے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی جلال پور پولیس نے خواتین سے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں چار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بی زیڈپولیس نے کم عمر لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے اوباش ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔