ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اخترملتان ڈوثزن کے چیئرمین فہداسحاق سانگی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، ٹمبرمارکیٹ کے چیئرمین حاجی نیاز قریشی،حسین آگاہی آٹو مارکیٹ کے صدر شیخ حاکم علی قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد علی، کچہری روڈ کے صدر محمد راحیل اصغر ہاشمی قریشی، دولت کیٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ عابدعلی، گلگشت کے شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عام غریب شہری تک اشیائے خورد و نوش و صرف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں ریلیف کے اثرات نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے جس کے ذمہ دارحکومت پنجاب بالخصوص ضلعی انتظامیہ ،پرائس کنٹرول کمیٹی سمیت دیگر انتظامی متعلقہ ادارے ہیں جو دفاتر تک محدود ہیں لیکن خود ساختہ مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے حقیقی معنوں میں کارروائی کرنے کی وجہ کاغذی کاروائیوں میں مصروف نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ روز بروز مہنگائی میں اضافہ در اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عام غریب شہری ،چھوٹے تاجر بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں جن کے لیے اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں حکومت کی جانب سے آئے روز معاشی بدحالی کی بہتری اور مہنگائی کے خاتمے کے دعوے تو نظر آتے ہیں لیکن غریب عوام کو ریلیف ملتا نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے آج تین سال گزرنے کے باوجود بھی بدترین معاشی بدحالی نظر آرہی ہے ۔