• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب وکلا محاذ کی کنٹرول آف ہیبوچل افنڈرز ایکٹ کی مذمت

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب وکلامحاذ نے پنجاب کنٹرول آف ہیبوچل افنڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیویئر ایکٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے آڑ میں بنیادی انسانی حقوق پر قدغن لگائی جارہی ہیںجو قابل افسوس ہے،چیئرمین پنجاب وکلامحاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس بل کے نفاذ سے عوام پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور انتظامیہ کو وسیع اختیارات حاصل ہونگے جن کے ذریعے انتظامی و انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے تحت مقدمات کے اندراج ہونے کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو 3 ماہ کیلئے گرفتار اور پابند سلاسل کیا جا سکے گا،بل میں کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے، جائیداد ضبط کرنے، فون یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے جیسے اقدامات شامل ہیںجو کہ بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
ملتان سے مزید