ملتان (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوسرکل رحیم یار خان عبدالحفیظ بھٹی نے حفاظتی قواعد اور مقررہ سیفٹی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اللہ آباد سب ڈویژن لیاقت پور کے دو اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ /فیڈر انچارج نعیم اختر اور لائن مین گریڈ سیکنڈمحمد اقبال شامل ہیں ،ان اہلکاروں کو میپکو آپریشن سرکل رحیم یار خان اٹیچ کر دیا گیا ۔