ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نجی ایئر لائن کے عملہ سے فلائٹ میں بدتمیزی کرنے والے مسافر کو اے ایس ایف نے تحویل میں لے لیا ۔ دوحہ سے نجی ایئر لائن کی فلائٹ QR-616 مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر گامزن تھی کہ دوران سفر فلائٹ میں ایک مسافر بہاولپور کے رہائشی چودھری تنویر انجم نے شراب کے نشے میں فلائٹ عملہ سے بدتمیزی کی اور نازیبا رویہ اختیار کیا فلائٹ کیپٹن نے مسافر کے رویہ کی اطلاع اے ایس ایف کنٹرول روم کو دی تو اے ایس ایف عملہ نے فلائٹ ایئر پورٹ پہنچنے پر مسافر کو ٹنل سے پکڑ لیا ،اے ایس ایف حکام کو مسافر نے تحریری معافی نامہ جمع کرایا تو اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کو پولیس حوالے کرنے کی بجائے معافی قبول کرلی اور گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔