• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا اجلاس‘ متعدد امور کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیر صدارت منعقد ہوا،  اجلاس میں جسٹس طارق ندیم لاہور ہائیکورٹ لاہور‘ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی‘ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد‘ نومینی ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد‘ چوہدری اسامہ فضل چوہدری‘ رکن صوبائی اسمبلی روبینہ نذیر‘ رکن صوبائی اسمبلی زبیدہ، مبشر ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر کاشف بشیر، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ محکمہ زراعت اور پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ 47ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق اور ان پر عملدرآمد کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، سینڈیکیٹ نے مختلف شعبہ جات کے ڈیپارٹمنٹل ٹینور ریویو کمیٹیوں کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اساتذہ کی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر ترقیاتی مراعات کی منظوری دی۔ سینڈیکیٹ نے مختلف شعبہ جات کے چیئرمینوں کی تقرری‘ اساتذہ کی سٹڈی لیو اور ایکس پاکستان رخصت‘ تدریسی و غیر تدریسی تقرریوں، اکیڈمک کونسل اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات، نئے تعلیمی پروگراموں اور نصاب میں ترامیم سمیت متعدد امور کی منظوری دی۔
ملتان سے مزید