انسانی حقوق کی جو خلاف ورزی پاکستان میں ہورہی ہے اسکی مثال نہیں ملتی، عمران خان

March 19, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برسلز میں پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے احتجاج پر وڈیو پیغام میں کہا ہےکہ آج جتنے بھی جمع ہوئے ہیں برسلز کے اندر میں سب کو مختصر پیغام دینا چاہتا ہوں جس طرح سے ہماری حکومت ہٹائی گئی کچھ ماہ پہلے اس کے بعد جس طرح سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پاکستان میں ہورہی ہے میری زندگی میں اس کی کوئی مثال نہیں ہے سارے جو انسانی بنیادی حقوق ہیں ان کی خلاف ورزی ہورہی ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھا ، سیاسی کارکنوں پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا اغوا کرکے اٹھا کر لے کر گئے ہیں ہمارے لوگوں کو ان کو پھر ٹارچر کیا گیا ہے پھر عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس میں شہباز گل میرے چیف آف اسٹاف سینیٹراعظم سواتی پر انہوں نے تشدد پہلے تو ان کی فیملی کے سامنے کیا پھر ننگا کرکے تشدد کیا اور پھر ان کو کتنے ہی کیسز میں الجھا دیا ۔