پولیس سے وارنٹ دکھانے کا کہا مگر انہوں نے دھکم پیل شروع کردی، ہمشیرہ عمران خان

March 19, 2023

لاہور(نیوز ایجنسی) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران کی چھوٹی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے زمان پارک آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں پولیس سے کہتی رہی کے آپ وارنٹ دکھائیں مگر انہوں نے دھکم پیل شروع کر دی اور اس وقت گھروں میں صرف خواتین تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ’ایسا لگتا تھا کہ جیسے انڈین فورسز حملہ کر رہی ہوں۔ڈاکٹر عظمی نے دعوی کیا ’میرے شوہر پولیس کو یہی سمجھا رہے تھے کہ اپنے لوگ ہیں ان کو مت مارو مگر اسی بات پرپولیس ان کو گرفتار کر کے لی گئی۔