زیادہ تر شکایات پولیس، محکمہ مال بارے ہوتی ہیں،محتسب پنجاب

March 19, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے بتایا کہ ملتان میں محتسب آفس کو موصول ہونے والی زیادہ تر شکایات محکمہ ہائے پولیس و مال سے حل طلب مسائل کے بارے میں ہوتی ہیں۔اس حوالے سے محتسب آفس کی جانب سے پولیس، مال اور دیگر صوبائی محکموں کے خلاف انتظامیہ کو بھیجی جانے والی شکایات پر بروقت کارروائی کی جائےتاکہ لوگوں کی تکالیف کا ازالہ ہواور انہیں ریلیف ملے۔انہوں نے ملتان میں کمشنر و دیگر افسران سے ملاقات کی ملتان انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریجنل دفاتر کی جانب سے عوامی مسائل کے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جائے۔ کمشنر ملتان عامر خٹک کے دفتر میں ضلعی انتظامیہ سے ہونے والی ملاقات میں دفتر محتسب پنجاب کے ایڈوائزر ہیڈکوارٹر شفیق حسین بخاری، ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل احمد چودھری، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر، سٹی پولیس آفیسر منصور الحق رانا اور دیگر افسران موجود تھے۔