فلور مل میں 33 لاکھ کا ڈاکہ، 7 گاڑیاں، 30 موٹرسائیکل غائب، سٹریٹ کرائم بھی جاری

March 19, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 7گاڑیوں 19 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جھپٹامارکر9افراد سے موبائل چھین لئے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک الٰہی بخش میں جمشیداحمدکی الخضریہ فلورمل میں تین ڈاکوداخل ہوئے جوگن پوائنٹ پر33 لاکھ روپے اورتین موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار ثناء اللہ کی گاڑی کو روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے موبائل اورچارلاکھ آٹھ ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ سرفرازروڈپر محمد احسن کی دکان سے 4نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 25ہزار روپے،تھانہ بنی کے علاقہ پھگواڑی میں اسوداخلاق سے 2نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ شاہ آبادمیں سعد امین اوراس کے دوست سے 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور 3لاکھ 75ہزار ،تھانہ بنی کے علاقہ چونگی نمبر4 کے قریب سید ضیاد سے 2نامعلوم مسلح افراد موبائل مالیتی 50ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ مصریال روڈپرجابہ پلی کے قریب دوموٹرسائیکل سوار حسنین علی سے گن پوائنٹ پر موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں سیدصابر حسین کے بیٹے سےموٹر سائیکل پر سوار2 لڑکے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پشاورروڈپر تین نامعلوم ملزمان عمر فاروق کی گاڑی روک کراسلحہ کی نوک پر68ہزارروپے اور2موبائل جب کہ ایک اور گاڑی والے جاویدسے ڈیڑھ لاکھ روپے اور 2موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ اکبرچوک میں رحیم اللہ کے بلڈنگ میڑیل والے پلاٹ کے رہائشی کمرے پر دستک ہوئی آواز سن کر مدعی نے پوچھا کون تو جواب میں آواز آئی کہ ہم پولیس والے ہیں، سرچ آپریشن کرنا ہے جونہی اس نے کمرے کا دروازہ کھولا تو سامنے چار نوجوان مسلح پسٹل موجودتھے جواس کے ملازم عبدالقیوم سے 15 ہزار روپے اور موبائل جبکہ نور حمید سے 5 ہزار روپے اور موبائل اور کمرے میں پڑے ہوئے کاونٹر کے دراز سے 12 لاکھ 75 ہزار روپے لے کرفرارہوگئے ۔تھانہ چکری کے علاقہ میں فضل غفور نے بلٹی بنا کر 980بیٹریاں مالیتی چالیس لاکھ روپےعرفان سعید کو گاڑی میں لوڈ کروا کر بجھوائیں جوموٹر وے نزد چکری سروس ایریا پہنچا تو پیچھے سے ایک کار آئی جس نے اس کی گاڑی کے آگے لگا کر روک لیا اورتین چارنامعلوم اشخاص نیچےاترے اور ڈرائیور پر پسٹل تان کرنیچے اتار کر اسے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا ۔ دو آدمی بیٹریوں سے لدی گاڑی لیکر چلے گئے ۔ملزمان ڈرائیور کو اگلی صبح اٹھارہ ہزاری کے قریب اتار گئے۔ تھانہ سٹی کے علاقہ راجہ بازارمیں ملک وحید کی جیب سے موبائل اور 50ہزار روپے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ گلبرگ ٹاؤن میں محمد اشتیاق کے مکان کا اپر پورشن غلام محبوب کے پاس تھا جو رات کو خالی کر کے چلا گیا جب پڑتال کی تومعلوم ہوا کہ سٹور میں سے غلام محبوب اپنے بیٹوں بلال، ابوبکر اور عثمان کے ساتھ ملکر 35باکس ٹائلز، کیبل رول،گیزر، و دیگر سامان کل مالیتی 3لاکھ 55ہزار چوری کر کے لے گیا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سہام میں نورین بی بی کاسامان 15 وال 4ڈبے تاریں 9ٹونٹی سٹیل اور مختلف سامان ،تھانہ روات کے علاقہ میں خالد جا وید کے گھرسے1550 یورو ، 120 امریکن ڈالرز اور 55ہزار روپے چوری ہوگئے ۔