بھارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ 2 حادثات کے باعث تاخیر کا شکار، مزید 3 ماہ میں تکمیل کا امکان

March 19, 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) بھارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ دو حادثات کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔منصوبے کی تکمیل پر مزید 3ماہ لگیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یکم اکتوبر 2022 کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھااور 23 مارچ تک منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن ابھی تک پراجیکٹ کی پراگرس 70فی صد ہے۔وزیر اعظم کا تشکیل کردہ انکوائری کمیشن پراجیکٹپر ہونے والے دو حادثات کی انکوائری میں مصروف ہے جس کے سر براہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان ہیں۔ انہوں نے سی ڈی اے اور این ایل سی کے اہل کاروںکو سوالنامہ دیا ہےجن کے جوابات کی روشنی میں کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔ ذرائع کے مطابق انکوئری کی وجہ سے تعمیراتی کام کی رفتار سست ہوگئی ہے۔ کام بر وقت مکمل نہ ہونے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ قائد اعظم یو نیورسٹی کے سٹاف نے حکم امتناعی میں ایک ماہ ضائع کر دیا ۔ ایک اور اہم وجہ یہ ہے کہ فلائی اوور بازار میں تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں سے ٹریفک بھی چل رہی ہے۔ اس وقت تک فلائی اوور کی صورتحال یہ ہے کہ 27ٹرانزم میں سے صرف نو تعمیر ہوئے ہیں، 19 کی تعمیر باقی ہے۔ 150گرڈرز کی لانچنگ باقی ہے۔ 26چھتیں ڈالنی ہیں۔ اب تک صرف ایک چھت ڈالی گئی ہے۔ ذ رائع کے مطابق جولائی سے پہلے پراجیکٹ مکمل نہیںہوسکتا۔