بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال عوام علاقہ کیلئے نعمت ہے، مہربان خان

March 20, 2023

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )امید ویلفیئر ٹرسٹ اور بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کے لیے بریڈفورڈ میں فنڈ ریزنگ چیرٹی ڈنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے کمیونٹی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے امید ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر راجہ مہربان خان ،کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین ،سابق کونسلر محمد ریاض ،کونسلر محمد شفیق ،آصف خان ،رفیق سہگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال عوام علاقہ کے لیے ایک نعمت ہے برطانیہ کی طرز پر بنے اس ہسپتال میں ہر طرح کی سہولتیں موجود ہیں باالخصوص آنکھوں کے آپریشن گردوں کےعلاج کے لیے ڈائلیسزکے علاوہ ہر طرح کے علاج کیلئے غریب لوگوں کو مفت سروس مہیا کر رہا ہے ۔ہسپتال کے تمام تر شعبہ جات برطانیہ کی طرح جدید طرز پر تیار کیے گئے ہیں اور نہایت اعلی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر کمیونٹی کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔فنڈ ریزنگ کی تقریب میں کمیونٹی نے چالیس ہزار پونڈ سے زائد عطیات بھی پیش کیے ۔