کوئٹہ (پ ر)محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلان کردہ خالی اسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کرکے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ۔ ٹیسٹنگ سروس کی خراب ساکھ اور زائد فیس کی وصولی، بینک اور ڈاکومینٹ سکیننگ کےاخراجات اور پیچیدہ طریقہ کارامیدواروں کیلئے شدید مشکلات اور ذہنی پریشانی کا باعث ہے اور غریب طالب علموں کے بس سے باہر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا کے آرگنائزر لطیف خان کاکڑ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سےمختلف کیٹگریزکی خالی اسامیوں کا اعلان خوش آئند ہےاور یہ بےروزگار تعلم یافتہ اور قابل نوجوانوں کیلئے اپنی قوم کو تعلیم کے شعبے میں خدمت کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے ۔ تعلیم یافتہ ، قابل اور اہل نوجوانوں کا محکمہ تعلیم میں شمولیت تعلیمی نظام کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا اور یہ نئے نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اشد ضروری بھی ہے ۔