• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب ٹرک اڈا فیز ٹو کا کام جلد مکمل کیا جائے، نور محمد شاہوانی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر ہزار گنجی کوئٹہ میں اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت حاجی نور محمد شاہوانی نے کی ،جس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبد الباقی کاکڑ ،سینئر نائب صدر حاجی عبد المجید بنگلزئی ،حاجی عطا اللہ کاکڑ ،حاجی ظاہر شاہ ،سہیل خان کاکڑ ،حاجی روزی خان مندوخیل ،ژوب کے صدر ملک طاہر خان ،سیکرٹری عبد الجبار کاکڑ ،قلعہ سیف اللہ کے صدر ملک شیر علی کاکڑ ،جنرل سیکرٹری عبد الخالق جوگیزئی اور ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ،ڈپٹی کمشنر ژوب سے مطالبہ کیا گیا کہ ژوب ٹرک اڈافیز ٹو کا کام جلد مکمل کیا جائے اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، 35 کروڑ روپے ٹھیکیدار نے گورنمنٹ سے وصول کیے اور کام 50 لاکھ کا بھی نہیں کیا ہے۔ 
کوئٹہ سے مزید