کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایس پی قائد آباد ڈویژن خرم مہیسرنے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کثر اٹھا نہ رکھے گی۔ قانون کی خلاف روزی کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیںگے۔ ڈویژن میںایک ماہ کے دوران موٹرسائیکلیں چھننے اور چوری کرنے والے چارگروہ کے سرغنہ سمیت 9کارندوں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرقتار کر کے چھ مسروقہ موٹرئیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ تین منشیات فروش ٗ28عادی افراد اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 20افغان مہاجرین کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انڈسٹریل تھانے میں ڈی ایس پی پشتون آباد سرکل ، مقصود لغاری، ڈی ایس قائد آباد سرکل انور علی، ، ایس ایچ او انڈسریل شاہنواز مینگل ، ایس ایچ او گوالمنڈی بابر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کی ہدایت پر قائد آباد ڈویژن میںجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے منشیات فروشوں ، موٹر سائیکل چھننے، چوری، ڈکیتی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، افغان مہاجرین ، نشے کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے 25 روز میں انڈسٹریل پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹر سائیکل چھننے والےچار4 گروہ کے سرغنہ عجب گل ٗ عبدالمالک ،نظام الدین ، علی دوست، غلام علی سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر کے چھ مسروقہ موٹرئیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیاگیا۔جبکہ گوالمنڈی پولیس نے مسروقہ گاڑی برآمد کی تین ملزمان نقیب اللہ ، شبیر اور عبدالباری کو گرفتار کر کے 2500 گرام چرس برآمد کرلی ۔انہوں کہا کہ ایک ماہ میں 28 نشے کے عادی افراد کو پکڑ کربحالی سینٹر منتقل کیا گیا جبکہ غیر قانونی طورپر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 افغان مہاجرین ، 4 فیملی ڈپٹی کمشنر آفس کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نےامن وامان کی بحالی کیلئے عوام کے ساتھ مل کر اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جاسکے انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوشش ہے کہ عوام کے ساتھ ملکر امن قائم کرنے کے ساتھ معاشرے کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔