• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ جاری

کوئٹہ ( آئی این پی ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ نویں روز بھی جاری رہا۔علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات، جرائد کے مدیران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ اخبار مارکیٹ کے نمائمدگان بھی موجود رہے۔احتجاجی کیمپ میں ابتک پیشرفت سے آگاہی جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اخباری صنعت اپنے مسائل کے حل کیلئے سراپا احتجاج ہے۔ ہمارے مسائل اتنے پیچیدہ بھی نہیں کہ انکا حل ممکن نہ ہو۔BPPRA پر اشتہارات کی منتقلی سے ایک طرف شفافیت ختم ہوگی تو دوسری جانب بیروزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی صورت اخبارات۔جرائد کو متاثر نہیں ہونے دیا جائیگاجبکہ عدم توجہی کے باعث اخبار مارکیٹ کے مسائل میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ صوبے کی واحد صنعت آپ کی توجہ کی منتظر ہے۔ شرکاء نے موقف دہراتے ہوئے کہا کہ BPPRAپر اشتہارات کی منتقلی بحران ساتھ لائے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان غلط معلومات فراہم کرنیوالوں سے باز پرس کریں۔علامتی احتجاجی کیمپ نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وزارت اطلاعات کیلئے وزیر مقرر کیا جائے تاکہ میڈیا سے متعلق مسائل کا فوری حل ممکن ہوسکے۔
کوئٹہ سے مزید