• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کارکنوں کی اغوا نما گرفتاریاں حالات کو مزید بگاڑ سکتی ہیں، پشتونخوانیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیپ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور ضلع سبی کے سینئر معاون سیکرٹری صادق خان خجک کی 10 مئی کو سبی شہر میں اپنی دکان سے شام سات بجے اپنے ملازم سمیت اغوا نما گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا کہ صادق خان خجک کو فی الفور رہا کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ایک ذمہ دار اور پُرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، جس نے ملک میں جمہوریت، سیاسی اور سماجی عدل و انصاف کے لیے طویل قربانیاں دی ہیں، پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ہمیشہ اپنے عوام و اقوام کے حقوق، جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کے لیے جدوجہد جاری رکھی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایسے حالات میں جب ملک اور صوبے میں سیاسی صورتحال انتہائی خراب ہے، سیاسی کارکنوں کی اغوا نما گرفتاریاں حالات کو مزید بگاڑ سکتی ہیں، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اپنے کارکنوں کے دفاع کے لیے مجبوراً احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ صادق خان خجک کو فی الفور رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید