کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق بعض عناصر خود کو ایف بی آر کا افسر یا ملازم ظاہر کرکے ٹیکس گزاروں سے رابطہ کررہے ہیں جن کا ایف بی آر سے کوئی تعلق نہیں ریجنل ٹیکس آفس کسی بھی ٹیکس پیئر سے براہ راست رابطہ نہیں کرتا ۔ایف بی آر بار کوڈڈ مراسلوں کے ذریعہ ٹیکس گزاروں سے رابطہ کرتا ہے اس ضمن میں ٹیکس گزار کسی بھی شخص کے رابطہ کرنے پر فوری ریجنل ٹیکس آفس سے رابطہ کریں جبکہ ایسے جعلسازوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔