• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی فلاح و بہبود اور حلقہ کی ترقی کو ہمیشہ ترجیح دی‘ کلثوم نیاز

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری و رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ ،ایڈووکیٹ جلیل لانگو اورسلمیٰ قریشی نے کلی عالم خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح بہبود اور حلقے کی ترقی کو ہر دور میں مقدم رکھا ،حلقہ 43 کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے عمل و گفتار میں فرق کو سمجھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام اس حلقے سے ایک مرتبہ نیشنل پارٹی پر اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرائیں۔نیشنل پارٹی کا کرادر و عمل گواہ ہے کہ وہ آپ کو مایوس نہیں کرے گی، کلثوم نیاز نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے، سیاست میں سنجیدگی و بالیدگی اور بصیرت و خدمت کی قائل ہے۔عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں شامل ہوکر تبدیلی کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما وسیم لانگو بلال لانگو ،میر سیف اللہ لانگو، حاجی عبدالحق آغا، حاجی کریم لانگو، سرور لانگو حاجی رسول جان، میر امین اللہ، وڈیرہ قاسم رئیسانی، مفتی نقیب اللہ، محمود کاکڑ، میر عطا اللہ، میر عبدالواحد، میر ظفر لانگوسمیت دیگر بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید