جارجیا میں حکومت نے متنازع بل واپس لے لیا

March 21, 2023

تبلیسی (نیوز ڈیسک) جارجیا میں شدید عوامی رد عمل کے بعد حکومت نے ’ٹرانسپیرنسی آف فارن ایجنٹس‘ اور ’رجسٹریشن آف فارن ایجنٹ‘ نامی بل واپس لینے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب حکومتی اعلان کے باوجود مظاہرین کا غصہ کم نہیں ہوا اور احتجاج جاری رہا۔ حکمران جماعت جارجین ڈریم پارٹی نے اپنے بیان میں اپوزیشن کی جانب سے پھیلائی گئی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوں کو کسی بھی قسم کے خدشات اور شرائط کے بغیر واپس لیا گیا ہے۔ تاہم اس کے باجود مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔