رینجرز اور پولیس کی مدد کے بغیر آپریشن نہیں کرسکتے، کے ڈی اے نے عدالت کے سامنے بے بسی ظاہر کردی

March 22, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے ڈی اے کیلئے چیلنج بن گیا، رینجرز اور پولیس کی مدد کے بغیر آپریشن نہیں کرسکتے، کے ڈی اے نے عدالت کے سامنے بے بسی ظاہر کردی، سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ اور ڈی جی کے ڈی اے کو تجاویز کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے بتائیں قبضہ مافیا سے مقابلہ کرنے کیلئے کے ڈی اے کو کیسے بااختیار بنایا جائے؟ عموماً تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے رینجرز اور پولیس کی معاونت نہیں ملتی، محدود اختیارات کی وجہ سے کے ڈی اے کو آپریشن میں مشکلات پیش آتی ہیں، عدالتی احکامات کی وجہ سے کچھ کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت مل جاتی ہے، کے ڈی اے جیسے محکموں کو آپریشن کیلئے مضبوط اور بااختیار ہونا چاہئے،علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس ہاؤسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست وقت کی کمی کے باعث سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔