سندھ، 24 گھنٹوں میں 48 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں48افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق1004 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،صوبے بھر میں کورونا کے16مریض زیرِ علاج ہیں،4مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔