NICVD، عوامی صحت اور لوگوں سے وعدہ

March 22, 2023

تحریر…آصفہ بھٹو زرداری

مفت معیاری صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی ستون ہے۔سندھ میں جہاں پی پی پی حکومت میں ہے، ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں ترقی اس کے عزم کا ثبوت ہے اور اس شعبے میں کامیابی بے مثال رہی ہے۔ کارڈیک کیئر ہو، جگر اور گردے کی پیوند کاری ہو، یا قبل از وقت پیدائش اور نوزائیدہ بچو ں کی دیکھ بھال کے ذریعے بچوں کی اموات میں کمی لانا ہو، پی پی پی سب کے لیے مفت معیاری صحت کی سہو لیات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی سندھ حکومت کے تحت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD) کو مضبوط ترین کارڈیک نیٹ ورکس میں سے ایک بنا دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے طور پر مو جو د ہے، جو سندھ کے 22 اضلاع میں 10 ہسپتالوں اور 24 سینے کے امرا ض کے یونٹس تک پھیلا ہوا ہے۔سندھ بھر کے دس اسپتالوں جن میں کراچی، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، سہون، لاڑکانہ، سکھر، نواب شاہ، مٹھی اور خیرپور شامل ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقہ لانڈھی میں ایک اور اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز 1,200 بستروں کی سہولت کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا کارڈیک ہسپتال بننے جا رہا ہے۔ بہت سے مخالفین صریح جھوٹ بول کر پی پی پی کی محنت اور کامیابیوں کو داغدار کرتے ہیں کہ صحت کا شعبہ تباہ حال ہے۔ان دعووں کے برعکس، پورے سندھ میں کارڈیک نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے اس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ صرف چند شہروں میں نہیں بلکہ پورے صوبہ میں مفت معیاری کارڈیک کیئر کی سہو لیا ت فراہم کی جائیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی محنت اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بیرون ملک میں ہو نے والا ہزاروں ڈالر لاگت کے علاج کو مفت اور قابل رسائی بنایا گیا ہے۔ انجیو پلاسٹی جو ایک ضروری طبی طریقہ کار ہے اور جو دل میں بند یا تنگ خون کی نالیوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے اورعام طور پر شریا نو ں کی بیما ر ی کے لئے استعما ل کیا جا تا ہے ۔ جو کہ اس وقت ہوتی ہے جب شریانوں میں خون جم جا تا ہے جس سے دل میں خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے اور جس کے با عث سینے میں درد ہو سکتا ہے یا ممکنہ طور پر جان لیوا ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے۔بیرون ملک اس طریقہ کار کی لاگت $11,000 سے $30,000 یا اس سے زیادہ کے درمیان ہوسکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اس طریقہ کار کی اوسط لاگت ایک اسٹنٹ کے لیے 45,000 AED تک لا گت آسکتی ہے جس میں 15,000 AED فی اضافی اسٹنٹ لاگت میں اضا فہ ہو سکتا ہے۔یہ استدلال کیا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی ہسپتالوں سے موازنہ کیوں کیا جائے نہ کہ مقامی پرائیویٹ ہسپتال سے اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ سندھ بھر کے NICVDs میں دستیاب طریقہ کار اور نگہداشت کا معیار بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کرتا ہے۔صرف پچھلے 5 سالوں میں سندھ بھر میں NICVDs میں تقریباً 100,000 سے زیادہ پرائمری انجیو پلاسٹیز اور 25,000 سے زیادہ کارڈیک سرجریز کی گئی ہیں۔ 2021 کے بعد سے، NICVD میں فالج کے اٹیک کی صو ر ت میں بھی اضا فی طبی سہولیات فرا ہم کر دی گئی ہیں جو کہ پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلی مر تبہ ہےاور 100 سے زیادہ کامیاب فالج کے مریضو ں کو طبی سہو لیا ت فرا ہم کی جا چکی ہیں۔NICVD صرف سندھ کے لوگوں کی طبی سہو لیا ت کو پورا نہیں کرتا جبکہ تما م لوگوں کو بلا امتیاز مفت معیاری صحت کی سہو لیا ت فرا ہم کی جاتی ہیں ، چاہے وہ کہیں سے بھی ہوں۔ ہر سال سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا ر ہا ہے کیونکہ NICVD بلا تفریق مفت علاج فراہم کرتا ہے۔ صرف پچھلے تین سالوں میں، پاکستان بھر سے (سندھ کو چھوڑ کر) 800,000 سے زیادہ مریضوں کا NICVD میں علاج کیا گیا ہے۔ پا کستا ن پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف لگائے جانے والے بدنیتی پر مبنی الزامات کے باوجود صورتحال کی حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان میں ایسے انقلابی علاج کے مراکز قائم کیے ہیں۔پی پی پی اور اس کی سندھ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہے اور آج دل، جگر، گردے اور بچوں کے بہترین ہسپتال قا ئم کر نے پر فخر محسوس کرتی ہے۔یہ ہسپتال کسی ایک شہر تک محدود نہیں، یہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔ عوام کی دہلیز پر مفت، معیاری صحت کی سہو لیا ت فراہم کرنا پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کا مشن ہے ۔خیرپور میں گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہو، جگر، گردے، بون میرو اور کینسر کا مفت علاج فراہم کرنا، یا سندھ بھر میں چائلڈ لائف ہسپتالوں کا قیام، یا JPMC سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سے کینسر کے علا ج جس کا دا ئرہ کا ر دماغ، سر، گردن اور ریڑھ کی ہڈی تک ہے جو کرا چی ،پا کستا ن میں مفت دستیا ب ہے جس کی بیرون ملک لا گت $60,000 سے $ 90,000 تک ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جو مذہب، ذات اور نسل سے بالاتر ہو کر پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔