میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی ماسٹر مولٹی فوم اور سلیپ ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج سیمینار ہو گا

March 22, 2023

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور ماسٹر فولٹی فوم اور سلیپ ریسرچ فاؤنڈیشن SLEEP RESHEARCH FOUNDATION کے زیر اہتمام نیند صحت کے لئے ضروری ہے۔ کیوں ؟ موضوع پر ایک سیمینار آج پی سی ہوٹل میں دوپہر 1بجے نیند کے عالمی دن کے حوالے سے منایا جائے گا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ (سابق سربراہ شعبہ پرمانولوجی سروسز ہسپتال و سمز) کریں گے۔ جبکہ ماہرین کے پینل میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب آصف (ماہر نفسیات سابق سربراہ شعبہ نفسیات کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج) پروفیسر ڈاکٹر اشرف جمال (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پرمانولوجی علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال) پروفیسر ڈاکٹر صولت رضا خان (سابق سربراہ شعبہ پرمانولوجی میو ہسپتال و جنرل ہسپتال لاہور) پروفیسر ڈاکٹر آصف حنیف (سربراہ شعبہ پرمانولوجی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال (پروفیسر ڈاکٹر آمنہ معظم (چیئرپرسن نفسیات لاہور کالج یونیورسٹی) ڈاکٹر اقصیٰ شبیر (ایسوسی ایٹ پروفیسر الیکٹریکل انجینئرنگ، ڈائریکٹر ORICایل سی ڈبلیویو) ڈاکٹر ندرا ملک (اسسٹنٹ پروفیسر اپلائیڈ سائیکالوجی ایل سی ڈبلیو یو) شامل ہیں۔ ماڈریٹر: واصف ناگی سینئر ایڈیٹر ہیلتھ ایجوکیشن کرنٹ افیئرز چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ آف نیوز پیپرز) اور سیمینار کورآرڈینیٹر حرا بتول (سب ایڈیٹر) ہوں گی۔