ملک کو اندر اور باہر سے سنگین خطرات لاحق ہیں، حسنین ہاشمی

March 23, 2023

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری سید حسنین ہا شمی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن برصغیر کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،ملک کو اندر اور باہر سے سنگین قسم کے خطرات لاحق ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں آج کے دن کی مناسبت سے یہ عہد کرنا ہو گا کہ تمام تر اختلافات کے با وجود ملک کی تعمیر و ترقی و سلامتی کے لئے ہم سب یک جان یک آواز ہوکر یکجہتی کا مظاہر ہ کریں ۔ یہ بات انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ 23مارچ تخلیق پاکستان کا دن ملک کیلئے جینے مرنے کا عزم ہے،آج ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ وطن عزیز کی تعمیروترقی اور اسکے دفاع کیلئے ہم اپنا تن من دھن قربان کردیں گے۔