کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسنین ہاشمی نے بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر نہتے اور معصوم مسافروں پر پے در پے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے معصوم مسافروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، قلات ،ژوب سمیت دیگر واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف مربوط کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بیان میں سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان میں قومی شاہراؤں پر دہشتگردوں کی جانب سے نہتے مسافروں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز قابل مذمت عمل ہے اس عمل کا مقصد بلوچستان اور پاکستان غیر مستحکم اور غیر محفوظ بنانا ہے جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے ۔