• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان شہداء فورم کو فعال اور موثر بنایا جا رہا ہے، جمال رئیسانی

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان میں دہشت گردی اور مختلف سانحات میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں، سرکاری ملازمین اور شہریوں کے ورثاءکی امداد و بحالی کے لیے بلوچستان شہداءفورم کو فعال اورموثر بنایا جا رہا ہے فورم کے سرپرست اعلیٰ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی کاوشوں سے قائم کیا گیا یہ فورم شہداءکے خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو نہ صرف مالی معاونت بلکہ مختلف سطحوں پر عملی تعاون بھی فراہم کر رہا ہے بلوچستان شہداءفورم کے سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداءکے ورثاءکو مختلف سرکاری اداروں سے متعلقہ مالی امداد دلوانے، شہداء کی بیواؤں کی شادی، بچوں کی تعلیم و علاج، اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے جیسے اہم امور میں فورم بھرپور معاونت کر رہا ہے، انہوںنے کہا کہ "ہم اپنے شہداءکو نہیں بھولے، یہ فورم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کا عہد ہے۔
کوئٹہ سے مزید