وفاقی دارالحکومت میں وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم

March 23, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں وارداتوں میں شہریوں کو چار گاڑیوں، 13موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فونز، بکریوں اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا ۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے میں نعیم اللہ خان سے دو موبائل، اختر کے گھر سے بیٹری ، یوپی ایس،بھارہ کہو کے علاقے میں سید شاہ محسن کی دکان سے تین لاکھ روپے ، بھارہ کہوکے علاقے میں قیصر اقبال کے گھر کے شاہ نواز شاہ محمد بلوچ نے تالے توڑ کرسامان، بنی گالہ کے علاقے میں سکندر کی دکان سے موبائل ونقدی، کراچی کمپنی کے علاقے میں نوشیروان، کاشف سے موبائل، کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن مرکز کے بیوٹی پارلر میں صوبیہ طارق کے پر س سے نقدی وطلائی زیورات، شالیمار کے علاقے میں امن منشاکا موبائل ، کارڈ نقدی، رمنا کے علاقے میں عامرسے موبائل، گولڑہ کے علاقے میں ارقم کے گھر سے پانی کی موٹر اوردیگر سامان، کورال کے علاقے میں حبیب اللہ خان کے گھر سے ساڑھے سولہ تولہ زیوراور نقدی ملازم عمر فاروق نے کرپا کے علاقے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کی کیش بینک میں جمع کروانے کے لیے جانے والے شفیع اللہ سے 13لاکھ 59ہزارروپے ، سہالہ کے علاقے میں صائم سے موبائل، آئی ایریا کے علاقے میں فاروق سے موبائل،، سبزی منڈی کے علاقے میں اشتیاق سے موبائل، شمس کالونی کے علاقے میں یوسف سے موبائل، کرام الہی کے گھر سے سامان سینٹری، نون کے علاقے میں عارف کی چار بکریاں،فیض اللہ سے موبائل چھین لیاگیا،تھانہ رمنا پولیس نے جہانگیر خان کی درخواست پر زوہیب قریشی کے خلاف چار لاکھ پچاس ہزارروپے ، سہالہ پولیس نے عاصم کی درخواست پر شہباز کے خلاف 14لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کر لئے ۔