چیئرمین سی ڈی اے کی زلزلے کے بعد عمار رتوں کے سروے کی ہدایت

March 23, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے اسلام آباد میں زلزلے کے بعد تمام عمارتوںکاسروے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلڈنگ کنٹرول ایجنسی شہر میں زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کرے۔ تمام عمارتوں بالخصوص سیکٹر E-11میں موجود ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی جائے جن کو نقصان پہنچا ہو۔انہوں نے رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ بلڈنگ کنٹرول کے تمام ڈائریکٹوریٹس نے کمرشل بلڈنگز کے معائنہ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جنہوں نے بدھ کے روز عما ر توں کا سروے کیا۔