کورونا کے 6 مریض رپورٹ

March 23, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ضلع میں کورونا نےآہستہ آہستہ ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے اور ہوم آئسولیشن کے کیس بڑھ کر دو ہندسوں میں آگئی۔ضلع راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے چھ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے چار کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد20 ہے ۔راولپنڈی ضلع کا پازیٹو یٹی ریٹ ایک اعشاریہ 89فیصدرہا۔