چوری کرکے فرارہونے والا ملزم چوکیدارکی فائرنگ سے ہلاک، دوسرازخمی

March 23, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ بنی کے علاقہ میں مبینہ طورپرچوری کرکے فرارہونیوالے دو ملزموں میں سے ایک چوکیدارکی فائرنگ سے ہلاک اوردوسرازخمی ہوگیا۔ پولیس کو راحیل ارشد نے بتایاکہ ذیشان کو چوکیدار رکھا ہوا ہے ،صبح ہم نماز پڑھنے کیلئے اٹھے تودیکھاکہ دو نامعلوم اشخاص دوسہرہ گراؤنڈ سے پی ٹی سی ایلکی کیبل ، بکس اور کچھ سامان پنکھا وغیرہ چوری کرکے لے جارہے تھے۔ ادیب بٹ کے گھر کے سامنے چوکیدار نے انہیں روکا مگردونوں نامعلوم ملزمان چوکیدار کے گلے پڑگئے ۔چوکیدار نے اپنی جان بچانے کی خاطر زمین پر فائر کیا اس کی رائفل برسٹ پر لگی ہوئی تھی جس سے فائر زمین پر لگ کر دونوں نامعلوم اشخاص کی ٹانگوں پر لگے جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے ،اس دوران 1122 پر کال کی اور 1122 والے ان دونوں کوہولی فیملی ہسپتال لے گئے جن میں سے ایک نامعلوم شخص ضربوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ان نامعلوم اشخاص نے قبل ازیں شعیب کا جنریٹر بھی چوری کیا اور اہل محلہ کی ان لوگوں نے کافی چوریاں کیں یہ دونوں نشئی ہیں اور چوریاں کرتے ہیں۔ تھانہ بنی پولیس نے چوکیدارکے خلاف قتل باالسبب کامقدمہ درج کرلیا۔