4غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشن سر بمہر

March 23, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں گراں فروشی ، تجاوزات، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ۔ مقررہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے 158 مقامات پر انسپیکشن کی گئی، اوورچارجنگ پر 14 ہزار روپے جرمانہ عائد ، دو دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، آٹھ پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سبزی منڈی ڈبل روڈ اور مین مری روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسی اور چار غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔