رمضان المبارک میں قیدیوں کی افطاری کیلئے اسپیشل مینیو کی منظوری

March 23, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں کوافطاری کیلئے کھجوریں، سموسہ ،سیب ،کیلے اوردودھ شربت دینے کی منظوری دے دی گئی ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی سفارش پر حکومت پنجاب نے پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیروں کے لئے ماہ رمضان المبارک میں خوراک کے سپیشل مینیو کی منظوری دے دی ۔ اسیروں کو معمول کے کھانے کے ساتھ افطاری میں 5 کھجوریں ، سوگرام وزن کاایک سموسہ اور320ملی لٹر دودھ شربت دیا جائے گا،جبکہ سحری میں اسیروں کو پراٹھا، انڈہ اور چائے دی جائے گی۔