عالمی نمبر ایک ٹی 20 بیٹر کے ون ڈے میں تین گولڈن ڈک

March 24, 2023

چنئی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئی۔ سوریا کمار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ایک بیٹر ہیں۔ پہلا میچ ہو یا دوسرا یا پھر تیسرا سوریا کمار یادیو کے لیے اس کا نتیجہ ایک ہی رہا، بھارتی بیٹر تینوں میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پہلے 2میچوں میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی بیٹر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ تیسرے میچ میں اسپن بولر نے انہیں بولڈ کیا۔