پاکستان ڈے پر پی ایس ایل ٹرافی واہگہ بارڈر پہنچ گئی

March 24, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈے کو منانے اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےپی ایس ایل8کی ٹرافی واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹرافی اٹھائے واہگہ بارڈر پہنچے۔ نوجوان بیٹر طاہر بیگ بھی حارث رؤف کے ہمراہ تھے، جیولین تھرو کے چیمپئن ارشد ندیم نے بھی انہیں جوائن کیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اور ڈی سی او عاقب جاوید بھی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئے۔۔ تقریب میں سابق کپتان پاکستان ٹیم اختر رسول چوہدری اور سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین بھی موجود تھے۔