اعجاز سیال کا قتل قابل مذمت، جاوید قصوری

March 24, 2023

لاہور ( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے ضلع جھنگ میں جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے امیدوار ساجد علی چدھڑ کے کزن اعجاز سیال کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صوبہ پنجاب میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب میں ائے روز قتل و اقدام قتل ، چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اعجاز سیال کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے ۔