فیڈرل سروس ٹربیونل کاریلوے کے سابق رہنما کو 17سال بعد پرانے اسکیل دینے کے احکامات

March 24, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے کے ٹکٹ کلیکٹر ایسو سی ایشن کےسابق رہنما محمد نواز مرزا کو فیڈرل سروس ٹربیونل لاہور بینج نےمحکمانہ اپیل پر17سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے سابق سکیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور فیڈریل سروس ٹربیونل نے محمد نواز مرزا کو جونئر کی بجائے ہیڈ ٹکٹ انسپکٹر ایچ ٹی آئی سکیل 10سال 2003او ر بعد میں گروپ انسپکٹر ایس ٹی ای سکیل 12سال 2004سے دینے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ ریلوے کو اس پر عمل درآمد کرنے کاحکم دے دیا ہے۔