بونیر میں کینیڈین سرمایہ کاروں کو لوٹ لیا گیا

March 25, 2023

بونیر (این این آئی)بونیر میں کینیڈین سرمایہ کاروں کو لوٹ لیا گیا۔کینیڈین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)کے مطابق آئی جی، ڈی پی او سمیت تمام اعلی حکام سے رابطے کیے لیکن اب تک مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی مشینری برآمد کی گئی۔ڈی پی اوکے مطابق واقعے کی انکوائری چل رہی ہے۔نوبل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرنے کہا کہ وہ پاکستان میں مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، مشینری سوات سے بونیر منتقل کی جا رہی تھی کہ گھاگرہ کے علاقے میں بااثر مقامی مائنر نے ان سے گن پوائنٹ پر مشینری چھین لی۔