مظہر الحسن اور اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراضات برقرار

March 25, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے مظہر الحسن او اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پر ہائی کورٹ آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے واپس کردی ہے۔ رٹ میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر سائبر ونگ راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاوٴن لاہور کو فریق بنایا گیا تھا۔ جس پر ہائی کورٹ آفس نے رٹ کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا ہے۔ جمعہ کو اعتراض کے ساتھ رٹ عدالت عالیہ میں پیش کی گئی۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے رٹ واپس کردی۔