پی ٹی آئی ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریگی، رحیم کاکڑ

March 25, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ ، ملک نصیب اللہ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، نصیر ترین و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز کو ایک بار پھر کرپٹ ٹولے کے حوالے کردیا گیا ہے جنہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ بیرونی قرضوں کے دباؤ، آئی ایم ایف کی بلیک میلنگ، معاشی بدحالی کسی کو کچھ نظر نہیں آرہا۔ موجودہ مہنگائی میں عوام کا برا حال ہوگیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔