دو لڑکیوں سمیت تین افراد اغواء

March 25, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )جڑواں شہروں میں دو لڑکیوں سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔ تھانہ کراچی کمپنی میں سردار عبدالحمید نےرپورٹ درج کرائی کہ اس کی 15 سالہ بیٹی کو سلمان اغواء کر کے لے گیا ۔ تھانہ وارث خان کے علاقے سے عبدالستار کی 15 سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا گیا۔ مغویہ کے والد نے محمد ارشد پراپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔ تھانہ مورگاہ کے علاقے کوٹھہ کلاں سے خان محمد کے بھائی خستہ خان کو اغوا کر لیا گیا ۔ تھانہ گوجر خان کے علاقے سرور شہید روڈ پر گھریلوملازمہ بیوہ خاتون(م) کو واصف چوہدری نے زبر دستی بے آبرو کر دیا ۔