ماہ رمضان اپنے ساتھ رحمتیں اور برکتیں لیکر آتا ہے، جماعت اسلامی خواتین

March 25, 2023

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امت مسلمہ کیلئے ماہ رمضان جہاں بہت سے رحمتیں اور برکتیں لیکر آتا ہے وہیں نافرمان اور احکامات الٰہی کو پامال کرنے والوں کو بدعا کا مستحق بھی بناتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پنجاب شمالی ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے انفرادی اور اجتماعی معاملات میں اللہ اور اسکے رسولؐ کو فیصلہ کرنے والا ماننا ہوگا۔ رمضان قرآن کا مہینہ ہے۔ حلقہ خواتین رمضان المبارک میں تمام شہروں میں گلی محلوں کی سطح پر دورہ قرآن کا اہتمام کرتی ہیں۔