ریلوے کی زمین واگزار کروانا ترجیحات میں شامل، ڈی ایس

March 25, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نےکہا ہے کہ تمام آئی او ڈبلیو ریلوے اراضی قبضہ مافیا سے جلد از جلد خالی کروائیں اور نادہندگان سے جلد از جلد ریکوری کروائیں ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ قبضہ مافیا سے واگزار کروانا ترجیحات میں شامل ہے،یہ بات انہوں نے ڈویژنل انجینئرز ، آئی او ڈبلیو اور پی ڈبلیو آئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے واضح کیا کہ فرائض سےغفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔