لندن: سیکیورٹی خدشات، سٹی ہال کے عملے کو ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کی ہدایت

March 25, 2023

برطانیہ میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی کا سلسلہ جاری ہے، اب سٹی ہال کے عملے کو بھی آفیشل ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گریٹر لندن اتھارٹی کی اس ہدایت کا اطلاق سٹی ہال کے تمام 1200 ارکان پر ہوگا۔

ٹک ٹاک ایپ صارفین کی معلومات جمع اور بذریعہ کوکیز انٹرنیٹ سرگرمیاں بھی ٹریک کرتی ہے۔

ٹک ٹاک کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کو چینی حکومت کے زیر اثر ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ نے جمعرات کو اپنے نیٹ ورک پر بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی۔

ٹک ٹاک نے صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کے حوالے کرنے کی تردید کردی۔

ٹک ٹاک حکام نے مئیر لندن سے مل کر غلط تصور کا ازالہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یورپی صارفین کا ڈیٹا یورپ میں ہی جمع کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق یورپ میں جمع ڈیٹا تک رسائی کا کنٹرول سخت ہوگا، نگرانی تیسرا فریق کرے گا۔